بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری مزید موسلادھار بارش کی توقع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری آج صوبے کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید موسلادھار بارش کی توقع ہے،تفصیلات کے مطابق بد ھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارکھان،سبی، ژوب، زیارت، موسی خیل، کوئٹہ،قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد، جعفر آباد،کوہلو،لورالائی،قلات، آواران،خضدار،کیچ، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، بدھ کی شام قلات اور بارکھان میں 08، ژوب میں 07، گوادر میں 03، کوئٹہ میں (سٹی 02، سمنگلی 01) اور تربت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارکھان،سبی، ژوب، زیارت، موسی خیل، کوئٹہ،قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد، جعفر آباد،کوہلو،لورالائی،قلات، آواران،خضدار،کیچ، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی تو قع ہے جبکہ قلعہ سیف اللہ،لورالائی،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی، بولان،قلات،خضدار،لسبیلہ، آواران،تربت،پنجگور،پسنی،جیوانی، اورماڑہ،گوادر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے