بلوچستان میں بارشوں سے مزید 6 اموات، سیلابی ریلوں سے 22 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید چھ اموات کی تصدیق،جان بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی،صوبے میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 22ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ہلاک مویشوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھ مزید اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں یکم جون سے سولہ اگست تک جان بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں 96 مرد 48 خواتین اور 58 بچے شامل ہیں اموات بولان، کوئٹہ، ڑوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ پشین اور سبی میں ہوئی ہیں بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 81 افراد زخمی ہوئے جن میں 49 مرد 12 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں صوبے بھر میں مجموعی طور پر22 ہزار 692 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے بارشوں میں 690 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 18 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 1 لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی بھی مارے گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے