بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک بہہ جانے کی خبر حقیقت پر مبنی نہیں،کمشنر سبی ڈویژن

سبی(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک بہہ گیا ہے کیونکہ یہ خبر حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے فوری نوعیت کے اقدامات کیے گئے ہیں اور ریلوے ٹریک کی جانب آنے والے پانی کا رخ تبدیل کر کے دوسری جانب کر دیا گیا ہے تاکہ ریلوے ٹریک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

بالاچ عزیز نے کہا کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے کسی حادثے سے بچنے کے لیے عارضی طور پر ٹرین سروس کو معطل کیا گیا ہے اور ریلوے ٹریک سے مکمل پانی نکالنے کے بعد ٹرین سروس فوری بحال کر دی جائے گی۔کمشنر سبی ڈویژن کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے