آرمی چیف کا یو اے ای کا سرکاری دورہ، صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو اے ای کے صدر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا جس میں انہیںٰ امارات کے دوسرے اعلیٰٰ ترین اعزاز آرڈر آف یونین سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی گفتگو کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے