کوئٹہ میں فائرنگ،بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق نواں کلی پہلا اسٹاپ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی، مقتول جامعہ بوچستان میں پروفیسر تھے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق شخص کے جسم پر گولیوں کے 9 نشانات موجود ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔