پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پاک فضائیہ کی جانب سے 41 خیمے اور 12 ہزار کلو گرام بنیادی اشیائے خوردونوش اور اجناس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا۔
پاک فضائیہ کی پیرامیڈیکل ٹیم نے 410 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد کی ہدایات کی ہے۔پاک فضائیہ ضرورت مند خاندانوں تک اشیاء ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہیں۔