وزیراعظم اگلے ہفتے قطر کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہبازشریف اگلے ہفتے قطر اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق سینیئر وزرا، سول اور فوجی افسران بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے میں ایل این جی سپلائز اورمؤخر ادائیگیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ دورے میں قطرکی پاکستان کے ملکیتی اداروں میں سرمایہ کاری کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر میں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ وزیراعظم قطر کے دورے سے واپسی پر متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے