لوکل گورنمنٹ ترمیمی مسودہ 2022 کے نفاذ سے کوئٹہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق،سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد،جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ،مولانا قاری مہر اللہ،حافظ مسعود احمد،سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد،سیکرٹری مالیات میرسرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ،سالار حافظ،سید سعداللہ آغا،حاجی محمد شاہ لالا،حافظ شبیر احمد مدنی،حافظ سراج الدین،حاجی ولی محمدبڑیچ،حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل،حاجی قاسم خان خلجی،مفتی محمد ابوبکر،میر فاروق لانگو،مولانا جمال الدین حقانی،مفتی نیک محمد فاروقی،مولانا محمد عارف شمشیر،حاجی صالح محمد، حافظ دوست محمد اور دیگر نے سرہ غڑگئی، حلقہ 25پشین اسٹاپ،وحدت کالونی، حلقہ 7فقیرمحمد روڈ، حلقہ 21شالدرہ، الفجر یونٹ اسپنی روڈ،رند آباد حلقہ 46 یونٹ،گوہر آباد، حلقہ 47 کلی شیخان، سراجی یونٹ پشتون باغ، مفتی محمود یونٹ ہزار گنجی حبیب اللہ ٹنل، کلی عمر خان طور خان،ابو ذر غفاری یونٹ، مسلم اتحاد کالونی یونٹ کی مجالس عاملہ کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی مسودہ 2022 کے نفاذ سے کوئٹہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، مولانا خورشید احمد کی سربراہی میں جے یوآئی ضلع کوئٹہ کی الیکشن کمیٹی کی انتھک محنت قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کیترمیمی مسودہ قانون نمبر 17مصدرہ 2022 کی اسمبلی سے منظوری عوام اور سیاسی جماعتوں کی فتح ہے،اس بل کی مخالفت کوئی سیاسی شعور رکھنے والا نہیں کرسکتا، کیوں کہ اب تمام علاقوں کو یکساں اہمیت حاصل ہوگی بی ایریا کے نام پر ہنہ اوڑک،سرہ غڑگئی، کچلاک، پنجپائی، اغبرگ، ہزارگنجی سریاب سمیت دیگر علاقوں کی استحصال کا سلسلہ رک جائے گا، کوئٹہ کے مسائل کے حل میں آسانی ہوگی اور شہریوں کے حقوق مساوی ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ اے اور بی ایریا کے خاتمے، ٹاؤنز کا قیام اور ایک ہی میٹرو پولیٹن کے ذریعے مسائل کے حل آسانی ہوگی، اس پر وزیر اعلیٰ سمیت تمام جماعتوں سے مشاورت کی اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ اور جمعیت کے ایم پی ایز کی کوششوں اور دیگر جماعتوں کے تعاون سے اب کوئٹہ ملک کے دیگر بڑے شہروں لاہور، کراچی اور پشاور کی طرح ایک ہی میٹرو پولیٹن کے تحت کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئٹہ کے عوام کو پہلے اور دوسرے درجے میں تقسیم کا جواز ختم ہوچکاہے اوریہی ہمارے منشور کا حصہ ہے کہ بلاتفرق عوام کی خدمت کو یقینی بنائی جائے انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ آگے کے پراسس میں بھی تمام سیاسی جماعتیں متفقہ موقف کو لے کر عوام کے بہتر مفاد کے لیے اصلاحات پر مبنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کرترقی اور خوشحالی لانے کے لئے کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے