غسل کعبہ کی تقریب،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی شرکت
ریاض(ڈیلی گرین گوادر) سعودی عرب میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی۔غسل کعبہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔کعبے کے اندرونی حصے کو غسل دینے کی سالانہ روح پرور تقریب میں آئمہ کرام اوردیگراہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےدیگراہم شخصیات کے ہمراہ آب زم زم اور عرق گلاب کی مدد سے بیت اللہ شریف کےاندرونی حصے کو غسل دیا۔اس موقع پرخالص عود اور دیگر خوشبوؤں سے بیت اللہ کی دیواروں کو معطر کیا گیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کعبہ شریف کےاندر نوافل ادا کیے اور غسل کعبہ کی تقریب کے اختتام پر طواف کعبہ بھی کیا۔