عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم لیکن پاکستان میں بڑھ رہی ہیں، سراج الحق
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم لیکن پاکستان میں بڑھ رہی ہیں۔سراج الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی، پی ڈی ایم حکومت بے حس ہوچکی، ملک کے تمام فیصلے آئی ایم ایف کے دباؤ پر ہو رہے ہیں۔ حکمران عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں اور قیمتیں اپریل کی سطح پر واپس لائی جائیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیلاب، لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہر پانچواں فرد ڈپریشن کا شکار ہے، ملک میں صرف دو فیصد اشرافیہ سکون میں ہے۔