صوبائی کابینہ نے ڈیمز، سیلابہ بندات اورتالابوں کی تعمیر کیلئے مختص فنڈز میں اضافے کی منظوری دے د ی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی کابینہ نے چھوٹے ڈیمز، سیلابہ بندات اور زمینی تالابوں کی تعمیر کیلئے پی ایس ڈی پی کی سکیم بلڈوزور گھنٹوں کی فراہمی کیلئے مختص فنڈز میں اضافے کی اصولی منظوری دے د ی۔ منگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ نے چھوٹے ڈیمز، سیلابہ بندات اور زمینی تالابوں کی تعمیر کیلئے پی ایس ڈی پی کی سکیم بلڈوزور گھنٹوں کی فراہمی کیلئے مختص فنڈز میں اضافے کی اصولی منظوری دے د ی۔اس اقدام کا مقصد حالیہ سیلاب سے متاثرہ زمینداروں کو اپنی زمینوں کی دوبارہ آباد کاری کے لئے معاونت کی فراہم کر نا ہے۔صوبائی کابینہ نے کہا کہ تمام مستحق زمینداروں کو بلڈوزرگھنٹوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔