سیشن کورٹ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ بارے درخواست سن کر اس کا میرٹ پر فیصلہ کرے : اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازگل کے مزید ریمانڈ کی درخوست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سیشن کورٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور معاملے دوبارہ اسی کے پاس بھیجوا دیا۔قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ اور شہبازگل کی مقدمہ اخراج کی درخواستوں پرسماعت کی، جسٹس عامرفاروق نے حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ سیشن کورٹ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ بارے درخواست سن کر اس کا میرٹ پر فیصلہ کرے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن جج کو درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سیشن جج کے پاس پیش ہو کر دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔اس سے پہلے جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، وہ پولیٹیکل فِگرہے لیکن عدالت کے سامنے یہ بات بےمعنی ہے۔ عدالت نے قانون کے مطابق دیکھنا ہے، جسٹس عامرفاروق نےمزید کہا کہ بظاہریہ لگتا ہےکہ سیشن عدالت کاایک فورم موجود ہے کہ وہ سپروائزکرلے۔ سیشن عدالت دیکھے جوڈیشل مجسٹریٹ نےکوئی غلط فیصلہ تونہیں کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے