سریاب روڈ پراجیکٹ کے پی سی ون کو جلد ازجلد رینو کروایا جائے، سہیل الرحمان بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ کی زیر صدارت سریاب روڈ توسیعی منصوبے پر کام کی پیش رفت اور حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن ڈاکٹر یاسر بازئی، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن بابر خان کے علاوہ ڈپٹی پی ڈیز، کنسلٹنٹ، کنٹریکٹر، این ایچ اے کے نمائندے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سریاب روڈ توسیعی منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرکے حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کئے جائیں،اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے باہمی مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔ سریاب روڈ پروجیکٹ میں جہاں مسائل درپیش نہیں وہاں پر کام کی رفتار کو تیز کی جائے تاکہ منصوبے میں پیش رفت نظر آسکے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ سریاب روڈ پروجیکٹ پر کام میں تعطل کو دور کرنے کے لئے تمام ریٹس کو مارکیٹ کے مطابق تصدیق کرائی جائیں جب کہ منصوبے کے پی سی ون کو دوبارہ ریویو کر کے مارکیٹ ریٹ کے مطابق لاگت بنائی جائے تاکہ منصوبے میں ادائیگیوں میں رکاوٹ نہ ہو اور کام کی رفتار بھی تیز ہو سکے۔البتہ جو ریٹس لاگو ہیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز حائل رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔سریاب منصوبے پر کام کے دوران عوام کی سہولت کے مدنظر ٹریفک کیلئے متبادل انتظام کئے جائیں جبکہ دکانوں اور دیگر ملبے کو جلد از جلد ٹھکانے لگائے جائیں،سروس لائن روڈ پر کام میں یوٹیلیٹی سروسز اور دیگر مسائل کو بھی حل کئے جائیں جبکہ مین لائن پر کام بلا روکے جاری رہنا چائیے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ نے کہا کہ سریاب روڈ پراجیکٹ کے پی سی ون کو جلد از جلد رینو کروائی جائے اور مارکیٹ ریٹ کے مطابق اس میں تبدیلیاں کئے جائیں۔تاکہ کام بنا روکے جاری رہے منصوبے میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس حوالے سے حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کریں تاکہ یہ منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے اجلاس کو سریاب روڈ پراجیکٹ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور کام کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے