سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد لندن روانہ ہوگئے
راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان لال حویلی کے مطابق شیخ رشید براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے، ذرائع کےمطابق لندن میں شیخ رشید کی اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔شیخ رشید کے بھتیجے اوررکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے شیخ رشید کی روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو ، تین دن میں واپس آجائیں گے۔لندن اس سے پہلے بھی پاکستان کی سیاست کا مرکز رہا ہے، پرویز مشرف کے دور میں بھی اپوزیشن جماعتوں کی ملاقتیں لندن ہوتی رہیں، سیاسی ماہرین موجودہ سیاسی صورتحال میں شیخ رشید کے دورہ لندن کو اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔