حکومت بلوچستان محدود وسائل میں رہتے ہوئے شاہراہوں کی تعمیرومرمت یقینی بنا رہی ہے، میرضیاء لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ، خضدار، قلات، چمن تا کراچی شاہراہ کی تین رویہ تعمیر پر پیشرفت کے حوالے سے حکومت بلوچستان کی جانب سے انکا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ کوئٹہ، بولان اور جیکب آباد کی قومی شاہراہ کی از سرے نو تعمیر وبحالی پر جس انداز میں حکومت بلوچستان کو یقین دلایا ہے کہ ان دونوں اہم قومی شاہراہوں کو ہر صورت تعیر و مرمت اور کشادہ کرنے میں وفاقی حکومت اقدامات اٹھائے گی اسکو حکومت بلوچستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ 796 کلومیٹر چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تین رویہ کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کردئیے گئے تھے مگراس پرکام کی پیشرفت نہ ہونے کے برابر تھا جبکہ حالیہ طوفانی بارشوں نے ان دو اہم شاہراہوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے، حکومت بلوچستان اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے صوبے بھر میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت یقینی بنا رہی ہے لیکن قومی شاہراہوں پر جس تندہی سے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور قائدبلوچستان عوامی پارٹی میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی حکومت سے ان شاہراہوں کوجلد تعمیرکرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے وہ داد کے مستحق ہیں۔ میر ضیااللہ لانگو نے کہا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کی توسیع بلوچستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔ یہ سڑک سنگل ہے اور اس پر ٹریفک کا دباؤ بھی بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے اس شاہراہ پر اتنے زیادہ حادثات ہوتے ہیں کہ اب تو کا اس نام ہی خونی شاہراہ رکھ دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’اموات کی یہ شرح دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد کوئٹہ کراچی شاہراہوں کو قابل اعتماد،محفوظ،اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے اور یہ پیغام دینا ہے کہ شاہراہ کی کامیابی کیلئے پوری قوم متفق ہے اور یہ شاندار مستقبل کی تعمیر میں مدد دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے