بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصانات کا سلسلہ جاری، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حب ڈیم اور بارکھان آشانی ڈیم گنجائش سے زیادہ بھر چکے ہیں یکم جون سے اب تک صوبے میں 196 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا جبکہ یکم جون سے اب تک 196 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں 96 مرد 45 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں اموات بولان، کوئٹہ، ڑوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ موسیٰ خیل اور سبی میں ہوئی ہیں بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 81 افراد زخمی ہوئے جن میں 49 مرد 12 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں حالیہ بارشوں کے باعث حب ڈیم اور بارکھان آشانی ڈیم بھی گنجائش سے زیادہ بھر چکے ہیں جسکے بعد قریبی آبادی کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور نشیبی علاقوں سے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے بلوچستان میں مجموعی طور پر صوبے بھر میں اب تک 21 ہزار 542 مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے ہیں بارشوں میں 690 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 18 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 1 لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی بھی مارے گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر 1 لاکھ 8 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے