اوستہ محمد میں بارش کے باعث کئی مکانوں کی دیواریں اور چھتیں کر گئیں
اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر) اوستہ محمد میں مسلسل بارش نے تباہی مچا دی،شہر کے مختلف محلوں میں کئی مکانوں کی دیواریں اور چھتیں کر گئیں،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر کی طرح اوستہ محمد میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے شہر کے مختلف محلوں فردوس کالونی، حسین آباد محلہ، سلیم کالونی، یعقوب محلہ سمیت شاہی بازار میں کئی گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کی اطلاع ملی ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مسلسل بارش کی وجہ سے شہر کی سڑکیں اور گلیاں سیلابی منظر پیش کرنے لگی۔نالیاں بند ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے لگا۔شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا۔ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ مسلسل تیز بارش کی وجہ سے بجلی کا تمام فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ شدید حبس میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ میونسپل کارپوریشن کی مسلسل لاپرواہی کا نوٹس لیں اور ان کے خلاف کاروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کا پانی نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔