کوئٹہ،اے ایس ایف کی کارروائی، شارجہ کے مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس برآمد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ کے مسافر کے قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کرلی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق شارجہ جانے کے لیے مسافر رضوان علی کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔
مسافر کے دستی سامان کی تلاشی کے دوران 2.05 کلو گرام آئس برآمد کرلی جو مسافر نے اپنے سیاہ رنگ کے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا ہے۔