میرے خلاف مقدمات تعصب اور سیاسی انتقام ہے،عطا اللہ تارڑ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) رہنما مسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جو مقدمات بنائے جا رہے ہیں وہ محض تعصب اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں کرپشن، اسٹریٹ کرائمز، صنفی جرائم عروج پر ہیں، پوری وزارت داخلہ سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دینے میں مصروف ہے۔ قانونی راستہ اپناوں گا۔ اللہ تعالٰی کے فضل سے، نہ کبھی جھکا تھا نہ جھکوں گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکردی ہے، جو آج ہی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے، درخواست میں عطا تارڑ نے استدعا کی ہے کہ لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔
واضح رہے پنجاب پولیس نے لاہور میں عطاء اللہ تارڑ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے