موسیٰ خیل میں مکانات گرنے سے 7 افراد جاں بحق 5 ہزار سے زائد مویشی بھی بہہ گئے

موسیٰ خیل(ڈیلی گرین گوادر) سیلابی ریلوں سے بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل، بارکھان اور کوہلو میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، موسٰی خیل میں مکانات گرنے سے7 افراد جاں بحق اور7 افراد ریلے میں بہہ گئے۔

سیلابی ریلے کے باعث درجنوں گھر ملبےکا ڈھیر بن گئے،کوہلو میں متعدد ندیوں میں طغیانی آنے سے کئی سڑکیں زیر آب آگئیں، درجنوں دیہات کا ضلعی ہیڈ کوارٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

تحصیل درگ میں 2 ڈیم ٹوٹنے سے 100 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے، ڈپٹی کمشنر کے مطابق لورالائی سے امدادی ٹیمیں تحصیل درگ پہنچنا شروع ہوگئی ہیں، درگ میں مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا ہے اور 5 ہزار سے زائد مویشی بھی بہہ گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان میں مون سون کا طاقت ور سسٹم موجود ہے، شمال مشرقی بلوچستان میں دوپہرکے بعد سے موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے