کوئٹہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علا قے ہزار گنجی ٹرک اسٹینڈ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے غلام محمد ولد عبد الکریم نا می شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے