چودہ اگست تجدید عہد کا دن ہے آج کے دن آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر یہ آزاد ملک ہمیں تحفے دیا، کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل سید اسد آصف
نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر) کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل سید اسد آصف نے کہا کہ ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنی چائیے ملک کے کونے کونے کی حفاظت اور سالمیت کیلئے پاک فوج ہمیشہ تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے 75 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایف سی پبلک سکول اینڈ کالج میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوئی جس میں فوجی افسیران کے علاؤہ قبائلی رہنما سردار حاجی نوربخش شیرزئی،ڈی ڈی ای او داؤد خان ناروئی،حاجی عبدالقیوم محمدحسنی،بابو رزاق ساسولی ودیگر نے شرکت کی سکول کے طلباء و طالبات نے یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریر کیں اور ٹیبلوز پیش کرکے شائقین سے خوب داد وصول کیے، کمانڈنٹ آفس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی کمانڈنٹ کرنل سید اسد آصف نے پرچم کشائی کی جس میں فوجی آفیسران اور جوانوں نے شرکت کی چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ملک کی سالمیت اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئی کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل سید اسد آصف نے کہا کہ چودہ اگست تجدید عہد کا دن ہے آج کے دن آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر یہ آزاد ملک ہمیں تحفے دیا آج ہم فخر سے سر بلند کرکے بحثیت پاکستانی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ملک نے ہمیں سب کچھ دیا ہے آیا ہم نے اس ملک کو کیا دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور ترقی میں پاک فوج اپنا کرداد ادا کررہا ہے ملک کے کونے کونے کی حفاظت اور شہریوں کی جان و مال کو حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے تقریب میں کمانڈنٹ کرنل سید اسد آصف اور سردار حاجی نوربخش شیرزئی نے انعامات تقسیم کیے۔