پنجگور میں ڈپٹی کمشنر کی رہائشگاہ پر دستی بم حملہ ایک لیویز اہلکار زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور میں ڈپٹی کمشنر کی رہائشگاہ پر دستی بم حملہ ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا، اتوار کو پنجگور میں ڈپٹی کمشنر پنجگور کی رہائشگا ہ پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جو پارکنگ میں گر کر پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں ایک لیویزاہلکار ضغیر احمد زخمی ہوگیا جبکہ احاطے میں کھڑی چار گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے زخمی اہلکار کواسپتال منتقل کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے