میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں جشن آزادی کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ جبار بلوچ نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا ئیں مانگی گئیں۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ جبار بلوچ نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر عوا م کو یوم آزادی کی مبارک پیش کر تا ہوں، ہمارے برزگوں نے قائد اعظم کی عظیم قیادت میں لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے خدادادمملکت پاکستان حاصل کیا،آج اس کی 75 ویں سالگرہ ہے اور پوری قوم یہ دن بڑے اہتمام اورجوش وخروش سے منارہی ہے،انہوں نے کہاکہ آج کے دن پاکستان کا یوم آزادی مناتے ہوئے اس دن کو گواہ بناکر عہد کریں کہ جس طرح قائداعظم اور لاکھوں مسلمانوں نے تحریک چلائی اسی طرح ہم آج کمر بستہ ہوکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے اور پاکستان کواس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے