صوبے میں جا ری بارشوں نے تبا ہی مچادی ہے،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی،قیوم آغا،میر یاسین مینگل،سعداللہ اچکزئی،حاجی ہاشم کاکڑ،عبدالخالق آغا،حاجی ظفر کاکڑ،حاجی حمداللہ ترین،دوست محمد آغا،حاجی خدائیدوست،خرم اختر،حاجی ودان علی کاکڑ،عطامحمد کاکڑ،ظہور آغا،حاجی محمد یونس،نقیب کاکڑ،عزیز بازئی،قاہر ترین،عنایت دورانی،شکور خلیجی،عبدالعلی دمڑ،احسان کاکڑ،نعمت ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے صوبہ بھر میں مختلف اضلاع میں تباہی مچادی ہے۔صوبے میں کئی ڈیم ٹوٹ گئے ہیں جبکہ حکومت کی نااہلی اور سستی کی وجہ سے لوگوں کے جان مال کو کافی نقصانات ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بروقت انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے زمینی راستہ جگہ جگہ پربند ہیں اور لوگوں کو آنے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ روز قلعہ عبداللہ حیب آباد بازار نیو کلی حیب زئی دامان حیب زئی کے علاقوں میں ڈیم کے ٹوٹنے کی وجہ سے سیلابی ریلے سے ہزاروں مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے عوام کے گھرپانی میں بہہ گئے ہیں۔صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور علاقے کا دورہ کرکے ان کے نقصانات کا ازالہ کرکے متاثرین کو کھانے پینے کا سامان اور ادویات فراہم کی جائے تاکہ مزید بارشوں کی وجہ سے ان کے نقصانات نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز انتظامیہ قلعہ عبداللہ اور دیگر حکام نے اکثر متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا حکومت کو چاہیے کہ جن علاقوں کے نقصانات ہئے ہیں ان کا دورہ کریں اور جائزہ لیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں جس چیز کی کمی ہے ان کو پورا کیا جاسکے اور امداد جلد سے جلد ان علاقوں میں پہنچ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے