حالیہ بارشوں سے پہلے والی تباہی کو کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت نے کوئی بھی کسر نہ چھوڑی ٗ میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے پہلے والی تباہی کو کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت نے کوئی بھی کسر نہ چھوڑی،وزیراعلی بلوچستان اور وفاقی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے فی خاندان امداد دے دی گئی ہے،بلو چستان میں مزید بارشوں کے پیش نظر حادثات سے بچا ؤکیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق اور مکانات منہدم ہونے والے افراد کے ورثاء خاندانوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر بھی موجود تھے۔صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے افسران نے حالیہ بارشوں میں جو اقدامات سر انجام دئیے قابل ستائش ہیں۔حکومت بلوچستان متاثرہ خاندانوں کی مکمل کفالت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے پہلے والی تباہی کو کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت نے کوئی بھی کسر نہ چھوڑی۔وزیراعلی بلوچستان اور وفاقی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے فی خاندان امداد دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیکج فی خاندان 5لاکھ سے بڑا کر فی خاندان 10لاکھ کر دیا گیا ہے،وفاقی حکومت جس طرح امدادی اقدامات میں ساتھ دے رہی ہیں یقین ہے کہ بحالی کے کاموں میں بھی اسی طرح ساتھ دیں۔ حکومت بلوچستان جاں بحق افراد کے ورثاء کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں مزید بارشوں کے پیش نظر حادثات سے بچا ؤکیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ شدید بارشوں میں حادثات سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جس پر ہر دل رنجیدہ ہے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی نے کہاکہ بلو چستان اب تک بارشوں سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 188افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے آدھے سے زیادہ لوگوں کی کمپنسیشن کی رقم اس وقت ہم لوگوں کو دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 5لاکھ ایکڑ سے زیادہ زرعی زمین کو نقصان پہنچا ہے۔