بلوچستان میں سیلاب کے باعث مزید 11افراد جاں بحق اموات کی تعداد 199جبکہ زخمیوں کی تعداد81ہوگئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید 11افراد جاں بحق اموات کی تعداد 199جبکہ زخمیوں کی تعداد81ہوگئی صوبے میں 19ہزار سے زائد مکانات بھی متاثر ہوچکے ہیں۔ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو موسیٰ خیل سے 10جبکہ قلعہ عبداللہ سے ایک اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 199ہوگئی ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں تین افراد کے زخمی ہونے کے بعد مجموعی طور پر زخمی ہونے والوں کی تعداد 81ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ میں 30مکانات مکمل جبکہ 15جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ کوہلو میں 10مکانات مکمل اور 15جزوی طور پر متاثر ہوئے اسی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی پانچ مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جس کے بعد صوبے میں سیلاب اور بارشوں کے باعث تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 19ہزار 762ہوگئی ہے ان میں سے 5107مکمل جبکہ 14ہزار 660جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ پی ڈٖی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب کے باعث1لاکھ 7ہزار 377مویشی ہلاک، 690کلو میٹر روڈ اور 18پل تباہ ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سبی، دکی، موسیٰ خیل میں سیلابی صورتحال رہی جبکہ قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، سبی، کوہلو کے مختلف علاقوں میں مزید امدادی سامان بھی روانہ کردیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے