پی ٹی آئی نے قومی پرچم اتار کر اپنی پارٹی کے جھنڈے لگا دیے : احسن اقبال کا دعویٰ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور کی سڑکوں پر لگے قومی پرچم اتار کر پارٹی پرچم لگا دیے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں احسن اقبال نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے لاہور میں یوم آزادی کی مناسبت سے سڑکوں پر آویزاں قومی پرچم اتار دیے ہیں۔احسن اقبال نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی نے قومی پرچم اتار کر اپنی پارٹی کے جھنڈے لگا دیے ہیں، کیا ہم کوئی غلام ہیں جو قومی پرچم لہرائیں؟کپتان کی نئی منطق۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے