صدر پاکستان عارف علوی عمران خان کی ترجمانی کرنا چھوڑدیں، سردار یعقوب ناصر
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی کے جانب وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم عمران خان میں بات چیت کی پیشکش کی کوئی اہمیت نہیں ہے وہ پہلے عمران خان کی ترجمانی کرنا چھوڑدیں اورملک کے آئینی صدر اپنے آپکو ثابت کریں پھر انکے اس طرع کی بات پر غورکیا جاسکتا ہے۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ صدر کا عہدہ غیر سیاسی ہے وہ اس کا خیال رکھیں ملک کو عمران خان اور انکے ٹولے نے تماشا بنا رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارن اور ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کا 8 سال تک تحقیقات کے بعد اپنا فیصلہ دیا اب چونکہ فیصلہ انکے مرضی کے خلاف آیا اس لئے انکے خلاف بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عمران خان اور انکے پانچ اہم رہنماوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے غور اور انکی گرفتاری کیلئے کاروائی کسی بھی وقت کر سکتی ہے اس لئے یہ سب چوروں کا گروپ واویلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں خانہ جنگی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریگی عمران خان کے سیاسی غبارے سیاب ہوا نکل چکی ہے وہ اب کسی صورت اسلام آباد کے طرف رخ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔انھیں 25 مئی کی تاریخ ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور کے جلسے کو جس انداز سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی وہ ایک کمزورجلسہ ثابت ہوا پی ڈی ایم اس سے کئی بڑا جلسہ کر سکتی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کے مشکلات کو دیکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری بار پندرہ روے کی کمی کرنے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالرز کی پرواز میں بھی تواتر کے ساتھ کمی آرہی ہے جو کہ ملک کی اکانومی کیلئے مثبت اشارے ہیں حکومت جلد مہنگائی سے قوم کو نجات دلالنے کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان جلد کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے قریب کیا انکی بچائی ہوئی باردوی سرنگیں ہماری حکومت ختم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر علوی عمران خان اور ڈپٹی سپیکرکے خلاف بھی آرٹیکل سکس لگانے کیلئے وفاقی کابینہ نے سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے جسکی سپریم کورٹ کے جج نے بھی اپنے فیصلے میں تحریر کیاہے۔انہوں نے کہا کہ عام الیکشن وقت پر 2023 میں کرا دینگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فواد چوہدری شیخ رشید شہباز گل ملک میں اداروں کے خلاف نفرت انگیز باتیں کر کے ملک کو نقصان پہنچانے سے باز آجائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون سے کوء بالاتر نہیں ہے۔حکومت ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی کواجازت نہیں دیگی۔انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اسوقت نیوٹرل ہیں جس سے جمہوریت اور ہمارے ملک کے اکانوی کیلئے بہت اچھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نومبر میں آرمی چیف کی تبدیلی معمول کے مطابق میرٹ پر وزیر اعظم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پی کے اور سندھ میں گورنرز تعیناتی کے حوالے سے اپنے اتحادیوں سے کئے گئے وعدے وزیر اعظم جلد پورے کرینگے جبکہ گورنر سٹیٹ بنک کے نام پر بھی غور آخری مراحل میں ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ہے بلکہ ہم ملک کو معاشی اورسیاسی بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنا ایئنی کردار ادا کر کے ملک کو مستحکم بنایئنگیانہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چھوتے اسپل سے مزید جانی ومالی نقصان پر دلی رنج وصدمہ پہنچا ہے وفاقی و صوباء حکومتیں ملکر نقصانات کاازالہ کرینگے پانچ ارب چ روپے پہلے ہی ndma کو وزیر اعظم جاری چ کر چکیں ہیں جو کہ تقسیم ہورہی ہے۔