دشمن کی ہر سازش کو عوام کی حمایت سے ناکام بنائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کے زریعہ اپنی موجودگی ثابت کرنا چاہتے ہیں،دشمن کی ہر سازش کو عوام کی حمایت سے ناکام بنائیں گے۔یہ با ت انہوں نے ہفتہ کو آئی جی پو لیس بلوچستان عبد الخالق شیخ سے ملاقات کے دوران گفتگوکر تے ہوئے کہی۔ملاقات میں قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی اور پارلیمانی سیکریٹری اقلیتی امور خلیل جارج بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ دہشت گرد عناصر معصوم غریب اور بے گناہ لوگوں کو ٹارگٹ کر کے اپنے مزموم مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں۔ہماری سیکورٹی فورسز ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں آئی جی پو لیس کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔انہوں نے کہاکہ عوام صوبہ بھر میں یوم آزادی کی تقریبات بھرپور طریقے سے منانے کے لئے تیار ہیں بلوچستان کے عوام کا جزبہ حب الو طنی ناقابل شکست ہے۔اس موقع پر آئی جی پو لیس بلو چستان عبد الخا لق شیخ نے وزیر اعلیٰ میر عبد القدو س بزنجو کو سکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے سیکورٹی پلان کا از سر نو جائیزہ لیکر مزید بہتر کیا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں سیکورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے