ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ، اسپرے کے استعمال،پانی پھینکنے پر پابند ی عائد کردی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ میں ون ویلنگ، اسپرے کے استعمال،پانی پھینکنے پر پابند ی عائد کردی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کوئٹہ میں یوم آزادی کے موقع پر 13اور 14اگست کومو ٹرسائیکل پر ون ویلنگ، برف والے اسپرے، گاڑیوں میں بلند آواز میں گانے لگانے، گاڑیوں کی چھتوں اور کھڑکیوں میں بیٹھنے، سڑکوں پر اتن اور ڈانس، پانی کے تھیلے پھینکے پر پابندی عائد کر دی۔واضح رہے کہ جشن آزادی کے موقع پر کوئٹہ میں گزشتہ چند سالوں سے اوباش اور من چلے نوجوانوں کی جانب سے شہریوں کو تنگ کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جن کی بناء پر امسال ہلڑ بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔