چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکا دورہ واپڈاہسپتال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعبدالکریم جمالی نے کہاہے کہ ملازمین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اورعلاج معالجہ کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے واپڈاہسپتال کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر بریفنگ کے موقع پرکیا۔دورہ کے موقع پر چیف انجینئر (اواینڈایم) انجینئرشفقت علی، ڈائریکٹرجنرل(ایچ آرایڈمن) سید عزیر علی حسنی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر الفت رحمن کی جانب سے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کے بار ے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اورانہوں نے بعض تجاویز اور مسائل سے بھی کیسکوکے سربراہ کو آگاہ کیا۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی نے ہسپتال میں نئے تعمیر کردہ وارڈCCUکابھی افتتاح کیا اوراُمید ظاہرکی کہ وپڈاہسپتال میں قائم اس نئے یونٹ سے کیسکوکے افسران وملازمین کو مزید بہترطبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنایا جاسکے گا۔ بعدازاں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی نے ہسپتال کے مختلف حصوں اور شعبوں کابھی معائنہ کیا اور ہسپتال کے طبی عملہ اور ڈاکٹروں سے ملاقات کیں۔ علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے