بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 12ڈیمز کو نقصان پہنچا ہے،کلیم اللہ بازئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 12ڈیمز کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی بھی ڈیم ٹوٹا نہیں ہے،ابتک ڈیموں میں 60سے 70ہزارایکڑ فٹ پانی جمع ہوچکا ہے جبکہ مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ یہ بات پروجیکٹ ڈائریکٹر100ڈیمز کلیم اللہ بازئی نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ 100ڈیمز پروجیکٹ کے تحت بلوچستان میں 66ڈیمز مکمل ہوچکے ہیں جبکہ باقی ڈیمز پر کام جاری ہے حالیہ مون سون کی بارشوں اورسیلابی پانی کے باعث لورالائی میں واقع شیرجان کھڈا ڈیم کو ٹیکنیکل جبکہ دیگر 11ڈیمز کو معمولی نقصان پہنچا تھا تاہم کوئی بھی دوسراڈیم ٹوٹا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مکمل ہونے والے ڈیمز میں 1لاکھ48ہزار ایکڑ فٹ پانی جمع کرنے کی گنجائش ہے جبکہ ابتک بارشوں کے باعث 60سے 70ہزار ایکڑ فٹ پانی جمع ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈیمز میں پانی ذخیرہ ہونے کے بعد کئی علاقوں میں 21فٹ تک پانی کی سطح بلند ہوئی ہے جس سے بند ٹیوب ویل اور کاریزیں دوبارہ چل پڑی ہیں جس سے زراعت کو فائدہ پہنچے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے