یو اے ای کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)متحدہ عرب امارات کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔حالیہ سیلابی صورتحال کے بعد یو ای اے حکومت کی ٹیمیں بلوچستان پہنچیں اور ہنگامی صورتحال سے دوچار بلوچستان کے کئی اضلاع کے مکینوں میں امداد فراہم کی۔

مشکل حالات میں دوست ملک متحدہ عرب امارات نے سیلاب سے متاثرہ 9 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، یو اے ای کی جانب سے تقسیم کیے گئے راشن میں روز مرہ ضرورت کی اشیاء اور دوائیں بھی شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات کے ریلیف کیمپ سندھ کے متاثرہ علاقوں میں بھی لگائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے