کوئٹہ سمیت بلو چستا ن کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جا ری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستا ن کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جا ری۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق جمعرات کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ سب سے زیا دہ دالبندین میں 42ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ژوب، بارکھان،زیارت،آواران، کوہلو،لورالائی،قلات، پنجگور، کیچ،خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا سلسلہ جا ری رہا، محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بارکھان،سبی، جھل مگسی، نصیر آباد، کوہلو،لورالائی، خضدار، قلات لسبیلہ، آواران،پنجگور، کیچ اور ساحل مکران میں کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے