ممنوعہ فنڈنگ کیس،عدالت نے ایف آئی اےکو اسد قیصرکیخلاف انکوائری سے روک دیا

پشاور (ڈیلی گرین گوادر)پشاور ہائی کور ٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں طلبی کے خلاف درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک اسد قیصر کےخلاف انکوائری سے روک دیا۔

عدالت کی جانب سے پوچھا گیا ہےکہ کیا الیکشن کمیشن نے کارروائی کے لیےکوئی ہدایات جاری کی ہے؟ کیا وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو اس کیس میں تحقیقات کا کہا ہے؟ کیا پولیٹکل پارٹی آرڈر 2002 ایف آئی اے کے دائرہ کار میں آتا ہے؟

عدالت نےکہا ہےکہ بتایا جائےکہ ایف آئی اےکا طلبی نوٹس بدنیتی اور سیاسی اثر رسوخ پر مبنی تو نہیں؟ کیا ایف آئی اے کے پاس سابق اسپیکر کے خلاف کارروائی کا اختیار ہے یا نہیں؟واضح رہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلےکے بعد ایف آئی اے حرکت میں آگئی ہے اور مختلف شہروں میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو طلب کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے