عمران خان ملک اور اداروں کیخلاف گھناؤنی سازش کررہے ہیں،شرجیل میمن

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا عمران خان ملک اور اداروں کے خلاف گھناؤنی سازش کررہے ہیں۔جمعرات کے روز شرجیل میمن نے کلفٹن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار ہوں گے اور انہیں سزا بھی ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے اکاؤنٹ سیل کرکے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ عمران خان کی کل باڈی لینگویج تبدیل تھی، وہ ڈرا ہوا لگ رہا ہے۔ فارین فنڈنگ کیس میں عمران خان سو فیصد نااہل ہوگا اور سات سال سزا بھی ملے گی، ملک اسی طرح چلتا رہے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے آصف زرداری کو تحفے میں ملنے والی گاڑیوں کا ذکر کیا۔ وہ گاڑیاں آصف زرداری نے قانون کے تحت حاصل کیں اور آج بھی ان کےاستعمال میں ہیں، عمران خان کی طرح فروخت نہیں کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ اداروں کے خلاف بات کرنے پر شہبازگل کی پارٹی ممبرشپ معطل کیوں نہیں کی گئی؟ عمران خان نے شہبازگل کے بیان سے علحیدگی تو اخیتار کرلی لیکن قوم سے معافی نہیں مانگی، انہیں اس پر قوم سے معافی بھی مانگنی چاہیے۔ مزید کہا کہ آپ کو الیکشن کی جلدی ہے تو خیبرپختونخوا میں استعفے دے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے