ضلع قلات کے دوتحصیلوں19یونین کونسلوں میں 39196 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ڈاکٹر نصیر

قلات(ڈیلی گرین گوادر)پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیرصدارت ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی منعقدہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات فدااحمد اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ اسسٹنٹ کمشنرمنگچر بہرام سلیم ایس پی قلات عبدالرؤف بڑیچ ڈی ایس پی منظورمینگل ڈی ایچ او ڈاکٹر نصراللہ لانگو ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نسیم لانگو ایم ایس آغا کریم خان میموریل ہسپتال ڈاکٹر علی اکبرنیچاری ڈسٹرک سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر نصیرکرد پرنسپل ایلیمنٹری کالچ ثناء اللہ ثناء ایکسین بی اینڈ آر عبدالغفار مندوخیل ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع یحی بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر مہراللہ رند ڈی او ای قلات نثار احمدنورزئی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے ڈیزیزسرولنس آفیسر ڈاکٹر نصیر کرد نے ڈپٹی کمشنرکو پولیو مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ 29اگست سے شروع ہونے والے لولیو مہم میں ضلع قلات کے دو تحصیلوں 19 یونین کونسلوں میں 39196 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولیو ایک موضی مرض ہے اس خطرناک بیماری سے بچوں کو بچانے کے لیئے معاشرے کے ہرفردکو کردار ادا کرناچائیے خاص طور پر عالم دین خطیب حضرات اور صحافی برادری لوگوں میں پولیو سے متعلق شعور اجاگر کریں تاکہ پولیو سے پاک معاشرہ کی تشکیل ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے