پولیوکاخاتمہ قومی ذمہ داری اورصحت مند نسل کے لئے بے حد ضروری ہے، حافظ طاہر
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان حافظ طاہراور ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے انسداد پولیو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیو کاخاتمہ قومی ذمہ داری اور صحت مند نسل کے لئے بے حد ضروری ہے اس حوالے سے محکمہ ہیلتھ کے ساتھ تمام قومی ادارے تعاون کرتے ہوئے معاشرے سے پولیو کے خاتمہ ک کے لئے اپنا کردار نبھائیں ہر چند ہفتوں کے بعد پولیو مہم کے انعقاد مقصد بھی یہی ہے کہ ہے اس مرض کا خاتمہ کرکے ہم دنیاء میں فری پولیومملکت کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں۔ڈی سی کانفرنس روم خضدار میں منعقد ہ اجلاس میں پانچ روزہ پولیومہم سے متعلق میٹنگ میں نیشنل اسٹاپ آفیسرڈاکٹر شفیع دانش نے شرکاء کو بریفنگ دی ۔ سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان حافظ طاہرکا کہنا تھاکہ محکمہ صحت بلوچستان میں اس سلسلے میں ایک مربوط نظام قائم کرنے کی حکمت عملی بنائی جارہی ہے تاکہ صوبہ بھر میں انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے اور اس مرض سے نئی نسل کو مکمل طور پر نجات دلائی جائے۔ پولیو مرض نہ صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورے خاندان کو اپاہج بنا دیتا ہے جس کا خاتمہ بے حد ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجرریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خضدار ضلع میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہمیشہ مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس میں تمام محکمہ جات اور طبقات کو شامل کرکے اسے کامیابی سے ہمکنار کیا جاتا ہے خضدار چونکہ دور دراز علاقوں پر مشتمل ہے اور اس تعداد میں ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہے کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہ جائے جہاں گاڑیاں اور موٹر سائیکل نہیں جاسکتی وہاں اونٹوں کے ذریعے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔اجلاس میں ڈی ایچ او خضدارڈاکٹر بشیراحمد بنگلزئی ڈاکٹر عبدالصمد بلوچ ڈاکٹر عصمت اللہ محمد شہی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد انور زہری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اسحاق فیلڈ مانیٹر برائے پولیو رشیدہ زہری ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سعیداحمد شاہوانی مولانا محمد صدیق مینگل پی ایس ٹو سیکریٹری ہیلتھ محمد عمران پی ایس ٹو ڈی سی مراد گزوزئی و دیگر محکمہ جماعت کے نمائندے اجلاس میں شریک تھے۔خضدار میں پانچ روزہ پولیو مہم انتیس اگست سے شروع ہورہاہے۔ جس میں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔