وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ اور پمز کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر نگرانی سیلاب متاثرہن کو طبی سہولیات ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہیں سیلاب ذدہ تحصیل لاکھڑا اور ڈی ایچ کیو اوتھل میں میڈیکل کیمپوں میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مرادخان کاسی اور سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان حافظ محمد طاہر کاکڑ سیلاب ذدگان کیلئے قائم ریلیف کیمپوں اور سیلاب متاثرہ علاقے لاکھڑا آرایچ سی میں میڈیکل کیمپوں کا مسلسل دورہ اور طبی سہولیات فراہمی کیساتھ ریلیف آپریشن کی بھی مانیٹرنگ کی جارہی یے ڈی سی لسبیلہ مراد خان کاسی کا کہنا ہیکہ محکمہ صحت بلوچستان اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد (PIMS) کے اشتراک سیڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی زیر نگرانی منعقدہ طبی کیمپ میں ینگ ڈاکٹرزاور مختلف امراض کے اسپیشلٹ ماہرین صحت شریک ہیں انہوں نے بتایا کہ دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی معیاری سہولیات فراہمی کی روایت برقراررکھنے پر پمز انتظامیہ کے مشکور ہیں ڈی سی لسبیلہ نیکہا کہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کیلئے خدمت کے جذبے کے تحت پمز کے اسپیشلسٹ سرجن اور محکمہ صحت کا عملہ کام کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چارج سنبھالتے ہی ڈی سی آفس میں ڈیزاسٹر کنٹرول روم قائم اور عملہ تعینات کرکے تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ اور ہیلتھ پلان کے تحت ڈی ایچ کیو اوتھل اورآرایچ سی لاکھڑا کیمپ میں اسکن ملیریا گیسٹرو اور ڈائریا کے امراض میں مبتلاء مریضوں کا بروقت علاج کرکے وباء امراض پر قابو پالیا گیا ہیمختلف امراض میں مبتلاء مریضوں کو مفت ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ڈی سی لسبیلہ مرادکاسی نے سوشل میڈیا پر بعض عناصر کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وباء امراض سے متعلق تاثر کو منفی پراپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے ہیلتھ پلان کے تحت پمز کے تعاون سے سیلاب متاثرہ تمام علاقوں میں ایک ہفتے تک میڈیکل کیمپ کیانعقاد اورسیلاب متاثرہ شہری علاقوں گڈانی حب اوتھل اوردیگر علاقوں میں جراثیم کش مچھر ماراسپرے مہم کا سلسلہ جنگی بنیادوں پر شروع کیا گیاہیڈپٹی کمشنر لسبیلہ مرادکاسی کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ پلان کے تحت صوباء کوآرڈینٹر ملیریا کنٹرول پروگرام اور محکمہ بلدیات کے تعاون سے ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام کیلئے ایریاوائز اسسٹنٹ کمشنر کے زیرنگرانی بھرپور اور مؤثر طریقے سے اقدامات جاری ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے