مستونگ میں مسیح برادری کے معصوم بچوں پر مسلح افراد کی فائرنگ ناقابل برداشت ہے ٗ انجینئرملک محمد ساسولی

نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن انجینئر ملک محمد ساسولی نے ایک بیان میں گزشتہ روز کرسچن کالونی مستونگ میں مسیح برادری کے معصوم بچوں پر مسلح افراد کی فائرنگ اور کمسن بچوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور واقعہ میں ولسن مسیح کی شہادت پر سخت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو بزدالانہ فعل اور ناقابل برداشت عمل قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم مسیح برادری کے ساتھ برابر شریک ہے۔انھوں نے انسانی حقوق کمیشن سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا نوٹس لیں انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ نہتے معصوم بچوں پر فائرنگ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیاجائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے