شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی تحقیقات کیلئے پولیس کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی تحقیقات کیلئے پولیس کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کریں گے۔ ایس پی سٹی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر بنی ٹیم براہ راست ڈی آئی جی آپریشنز کو رپورٹ کرے گی ۔واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا ۔پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل پر حساس اداروں کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں اغوا کیا گیا۔ گاڑی سے گھسیٹ کر نکالا گیا، ڈرائیور پر تشدد اور گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے۔ ایسے حالات میں جب دہشت گرد دوبارہ منظم ہو رہےہیں، حکومت اور سکیورٹی ایجنسیوں کی توجہ “عمران خان کو کیسے روکنا ہے” جیسے مشن پر ہے۔ معیشت کے بعد اب امن و امان بھی شدید خطرات کی زد میں ہے۔ حکومت کا کام دہشت گردی کی مذمت کرنا نہیں دہشت گردی کی سرکوبی کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے