شدید بارش اورطوفانی ہواؤں سے 132kv ڈبل سرکٹ خضدار،سوراب،باغبانہ ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز گرگئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجما ن نے کہاہے کہ گزشتہ روزشدید بارش اورطوفانی ہواؤں کی وجہ سے 132kvڈبل سرکٹ خضدار۔سوراب۔باغبانہ ٹرانسمیشن لائن کے 02ٹاورزگر گئے ہیں۔جسکی وجہ سے قلات، سوراب، گدر، بیسیمہ اور خاران گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔تاہم اس دوران کیسکونے ہنگامی بنیادوں پر متاثر ہونے والے قلات، سوراب، گدر، بیسیمہ اور خاران گرڈ اسٹیشنز کو متبادل زرائع سے لوڈ مینجمنٹ کے تحت بجلی فراہم کردی۔البتہ متبادل انتظام کے باعث کیسکوسسٹم پر لوڈکے دباؤ میں اضافہ ناگزیر ہوچکاہے جس کے باعث مذکورہ ٹرانسمیشن لائن سے منسلک قلات، سوراب، گدر،بسیمہ اور خاران گرڈاسٹیشنوں میں اضافی لوڈمینجمنٹ کی جارہی ہے۔