خبروں کے نام پر انتشار، فتنہ پھیلانا غنڈہ گردی تو ہو سکتی ہے لیکن صحافت نہیں،مریم نواز

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جن حالات کا اے آر وائی کو سامنا ہے وہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ جھوٹ، بہتان اور لوگوں کی عزتیں اچھالنا ہمیشہ نہیں چل سکتا۔مریم نے یہ بھی کہا کہ صحافت کی آڑ میں مال بنانا اور خبروں کے نام پر ملک میں انتشار، فتنہ پھیلانا غنڈہ گردی تو ہو سکتی ہے لیکن صحافت نہیں، اسی لیے آج کوئی جیّد صحافی ان کا ساتھ دینے سے قاصر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے