بی بی روبینہ عرفان کو اسپیشل اسسٹنٹ برائے وزیراعظم تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،محبوب شاہوانی

قلات (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع قلات کے انفارمیشن سیکریٹری ٹکری محبوب شاہوانی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایگزیکٹو کونسل کے ممبر پرنس عرفان کریم احمدزئی کی اہلیہ ایم این اے بی بی روبینہ عرفان کو اسپیشل اسسٹنٹ برائے وزیراعظم تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔بی بی روبینہ عرفان کے ترقیاتی کام پورے بلوچستان میں سب کے سامنے ہیں اورکسی سے ڈکھے چھپے نہیں ہیں قلات کی ترقی کے لئے دن رات کوشش کررہی ہیں بلوچستان میں تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ریکارڈ توڑ ترقیاتی کام کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے