بیوٹمزملازمین کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی پرڈپٹی اسپیکر نے وائس چانسلرکو اسمبلی اجلاس میں طلب کرلیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان یو نیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجیئنرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے وائس چانسلر کو جمعہ کو اسمبلی اجلاس میں طلب کرلیا، بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جمعیت علما ء اسلام کے رکن اسمبلی اصغر ترین نے ایوان کی توجہ بیوٹمز اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہاکہ بیوٹمز کے اساتذہ کو گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی جارہی استاتذہ اور ملازمین ہمارے پاس آئے تھے انہوں نے اسپیکر سے استدعا کی کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے وائس چانسلر کو طلب کریں جس پر ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے بیوٹمز کے وائس چانسلر کو بلوچستان اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔ قبل ازیں بیوٹمز ملازمین کی کور کمیٹی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی گئی جس میں ملازمین نے تنخواہوں کی عد م ادائیگی سمیت دیگر مطالبات سے ارکان اسمبلی کو آگاہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے