ایس ایچ او کلاچی کی گاڑی پر دستی بم حملہ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس ایچ او کلاچی کی گاڑی پر دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں ایس ایچ او کلاچی محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔یاد رہے کہ دو روز قبل سوات میں بھی دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی پیر سید زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے