اسلام آباد میں 2 موٹرسائیکلوں کی ٹکرکے بعد دھماکا، 4 افراد زخمی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد میں موٹرسائیکل دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر کے بعد ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔موٹر سائیکل سواروں کے پاس ڈیٹونیٹرز اوربارودی سامان تھا جس کے باعث دھماکا ہوا۔

موٹر سائیکل سوار کے مطابق وہ پتھر توڑنے والا بارودی مواد لے کر جا رہا تھا۔ پولیس نے موٹرسائیکلیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے