دہشت گردی کے خلاف مسلم حکمرانو ں کو بیدارہونا ہوگا، مولاناعبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صدرملی یکجہتی کونسل بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری سیدمومن شاہ جیلانی،سینئرنائب صدرعلامہ سیدہاشم موسوی،نائب صدورڈاکٹرعطا الرحمان،مولاناانوارلحق حقانی،مولاناہدایت الرحمان بلوچ،علامہ اکبرحسین زاہدی،رانامحمداشفاق،سیدعتیق الرحمان،مولانا عبدالکبیرشاکر،علامہ مقصودعلی ڈومکی،نجیب الرحمان ساسولی نے کہاکہ غزہ پر اسرائیلی حملے،یہودی دہشت گردی،35افراد کی شہادت درجنوں کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلم حکمرانوں کی غفلت خاموشی پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اسرائیل کی دہشت کی مذمت کررہی ہے جبکہ اکثر مسلم مماملک اسرائیلی دہشت گردی پر خاموش ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے مسلم حکمران اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں انہیں عوام وامت مسلمہ کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔یہودی دہشت گردی کے خلاف مسلم حکمرانو ں کو بیدارہونا ہوگا،ملی یکجہتی کونسل یہودونصاریٰ بلخصوص اسرائیل کے مظالم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کر رہی ہے۔ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں کہ کونسل اسرائیل کے مظالم، انسانیت سوز جابرانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مرد و خواتین، نوجوانوں اور نونہالوں کی استقامت اور لازوال قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسرائیل ناجائز ریاست ہے، استعماری قوتوں نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازش کرتے ہوئے فلسطینیوں کو آزادی سے محروم کرتے ہوئے دُنیابھر سے یہودیوں کو جمع کرکے ارضِ انبیاء، ارضِ فلسطین پر ناجائز آباد کیا اور امریکہ کی سرپرستی میں اسلام اور مسلمان دشمن قوتیں صیہونیوں کی سرپرستی کررہی ہیں اور فلسطینیون پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ تمام انسانی بنیادی حقوق پامال ہورہے ہیں۔ دُنیا میں امن اُس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک فلسطینیوں اورامت مسلمہ کے وسائل وسرزمین کو یہود و ہنود کے پنجہ استبداد سے آزاد نہیں کرایا جاتا۔ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ اسرائیل سراسر ناجائز مسلط کردہ ریاست ہے۔ اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنا دنیابھر کی پسماندہ او مظلوم اقوام کو آزادی سے محروم کرنے کا خوفناک پیغام ہے۔ علمائے کرام،سیاسی مذہبی جماعتیں اسرائیلی یہودونصاری ٰ کے مظالم دہشت گردی کے خلاف آوازاُٹھائیں عوام کی رہنمائیں کریں آج فلسطین کے بچے خواتین وعوام اسرائلی دہشت گردی کا شکار جبکہ مسلم حکمران خاموش اوران کو اپنی تجارت اقتدار مفادات کی فکر ہیں روزانہ اسرائیل دہشت گردی کرتے ہوئے فلسطین پر حملے کر رہے ہیں فلسطین اپنی سرزمین پر یہودیوں کے حملوں دہشت گردی کے شکار ہیں مسلم حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے اسرائیل یہودیوں کو فلسطین کی سرزمین پرآباد کرکے مسلمانوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کر رہے ہیں ان مظالم کے خلاف ہر فورم پرآوازبلند کر نے کی ضرورت ہے۔بدقسمتی سے ہمارے حکمران صرف بیانات کی حدتک مذمت کرتے ہیں۔ملی یکجہتی کونسل کے ممبران نے افغانستان میں بھی امریکی حملے ودہشت گردی کی مذمت کی،امت مسلمہ پر حملوں دہشت گردی پر اوآئی سی اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے،انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں ان حالات مسلم حکمرانوں سے دہشت گردی ظلم ودرندگی کے خلاف آوازبلند کرنے کی امید ہے لیکن بدقسمتی سے وہ بھی خاموش ہیں جو فلسطین سمیت مظلوم مسلمانوں کے زخموں پر نمک چڑھکنے کے مترادف ہے ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں سودودیگر خلاف اسلام اقدامات کے خلاف آوازاُٹھانے کیساتھ امت مسلمہ پر کفاریہود وہنودکے حملوں ودہشت گردی کی بھی مذمت کررہی ہے اور ان کے خلاف ممکنہ حدتک آوازبلندکر رہی ہے علمائے کرام سیاسی دینی تنظیمیں بھی ملی یکجہتی کونسل کی آوازمیں آوازملاکر ان دہشت گردوں مسلم وانسانیت دشمنوں کے خلاف آوازبلند کریں