پشتون قومی جرگہ صوبے میں قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کررہا ہے، نواب ایازجوگیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتون قومی جرگے کے کنوینئر نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ہمیں چھوٹے موٹے مسائل کو اپنی انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے،پشتون قومی جرگہ صوبے میں قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کررہا ہے ابتک سینکڑوں قبائلی تنازعات کا پرامن تصفیہ کیا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ دنوں ائیر پورٹ روڈ پر فائرنگ کے واقعہ کی ثالثی کیلئے قبائلی رہنما نجیب اللہ بازئی سے اختیار لینے کے موقع پرقبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے اس موقع پر جرگے کے ممبران اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی،ڈاکٹر اکبر خان،امین اللہ کاکڑایڈووکیٹ،قبائلی رہنما ملک عبدالباری کاکڑ،ڈاکٹر عبدالظاہر بازئی،علاو الدین خان کاکڑ،صاحبزادہ محمود خان،سعید خان کاکڑ،سمیع اللہ کاکڑ،خلیل خان،انجینئر عزیز خان،نعیم خان بازئی،حاجی شہریاربازئی،ملک لقمان کاکڑ،اجمل خان بازئی،ملک شبیر بازئی،قرار خان کاکڑایڈووکیٹ،مصطفی خان ترین اوردیگر بھی موجودتھے۔اس موقع ملک عبدالباری کاکڑ نے کہا کہ ہم قبائلی لوگ ہیں ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے گزشتہ دنوں ائیر پورٹ روڈ پر شوروم فائرنگ کے بعد بلاجواز نجیب اللہ بازئی کا نام لیا گیا اگر جرم ثابت ہوجائے تو ہم ہر قسم کا نقصان ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قبائلی دشمنیوں اور تنازعات کے خاتمے اورا من وا مان کے قیام کیلئے نواب ایاز خان جوگیزئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے مسئلے کے تصفیے کیلئے ہم نجیب اللہ خان بازئی کی جانب سے نواب ایاز جوگیزئی اور جرگے کے دیگر ممبران کو مکمل اختیار دینے کا اعلان کرتے ہیں بطور معاونین انجینئر عزیز خان کاکڑ،حاجی علاو الدین کاکڑ کو مقرر کرتے ہیں۔پشتون قومی جرگے کے کنوینئر نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا کہ صوبے کو قبائلی دشمنیوں اور تنازعات کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے ہمیں چاہئےْ کہ بلوچستان کی پشتون بلوچ قبائلی روایات کے مطابق اپنی قبائلی دشمنیوں اور تنازعات کو حل کرکے امن کے قیام کیلئے اپناکردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے پشتون قومی جرگہ صوبے میں قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کرادارادا کررہا ہے اورابتک سینکڑوں قبائلی تنازعات کا پرامن تصفیہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ روڈ پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے دونوں فریقین نے ہمیں ثالثی کیلئے اختیاردیدیا ہے اورانشاء اللہ جلد ہی اس کا میرٹ پر فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے